دہشت گرد تنظیم القاعدہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پہلے بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ وارننگ امریکی انٹیلی جنس کے حکام نے دی ہے۔ اس محکمے کے ذمہ داران نے نیویارک، ٹیکساس، وجيرنيا کے مقامی انتظامیہ کو
اس امکانی خطرے سے باخبر کر دیا ہے. انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے
کہ القاعدہ آٹھ نومبر کی پولنگ سے ایک روز قبل ایک ساتھ کئی جگہوں پر حملے
کی تیاری میں ہے. ذرائع کے حوالے سے سی بی ایس نیوز نے یہ معلومات کل فراہم
کی ہیں۔